کراچی ضمنی انتخاب: ووٹرز کی دلچسپی عروج پر،پولنگ کا وقت بڑھایا جائے، ایم کیوایم

ecpکراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246میں پولنگ کا عمل شروع ہوا تو عوام کی بڑی تعداد اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ ڈالنے گھروں سے نکل پڑی۔ کہیں تمام امور خیر خوبی سے انجام پاتے رہے تو کہیں عوام کو مشکلات کابھی سامنا کرنا پڑا۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں پولنگ صبح آٹھ بجے سے شروع ہوگئی۔ پولنگ اسٹیشنز پر پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات تھے۔ ووٹنگ کاعمل شروع ہوا تو ووٹرز نے دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صبح کے اوقات میں ہی اپنے حق رائے دہی کااستعمال کرنے کے لیے پولنگ اسٹیشنز کا رخ کیا۔ خواتین کو کہیں کہیں ووٹ ڈالنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کسی کو اپنا پولنگ اسٹیشن ڈھونڈنے میں دقت ہوئی تو کہیں ووٹنگ عمل تاخیر سے شروع ہونے کے باعث ووٹرز کو انتظار کرناپڑا۔پولنگ اسٹیشنز پرجہاں کچھ لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑاتو وہیں شہریوں کی اکثریت انتظامات سے مطمئن بھی نظر آئی۔ کئی نے تو نے ووٹ ڈالتے ہی وکٹری کانشان بنا کر خوشی کااظہار بھی کیا۔صوبائی الیکشن کمشنر تنویر ذکی کا کچھ پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ عمل شروع نہ ہونے سے متعلق خبروں پر کہنا تھا کہ تمام اسٹیشنز پر پریزائیڈنگ آفسرز سے پولنگ شروع ہونے کی تصدیق کرلی ہے ۔ حلقے میں پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
دوسری جانب ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ این اے 246 پر پولنگ کا عمل سست کرکے ہماری برتری کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 100سے زائد پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل دیر سے شروع ہوا، اس کے باوجود ووٹنگ کا عمل سست روی کا شکار ہے، شدید گرمی میں عوام کو پریشان کیا جارہا ہے، ووٹنگ کا عمل سست کرکے ہماری برتری کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،اطلاعات ہیں کہ ووٹ ڈالنے کی رازداری کو بھی پامال کیا جارہاہے، کئی پولنگ اسٹیشنز پر خواتین اور مرد ووٹرز نے مظاہرے کیے۔ ایک وقت میں ایک ووٹر جارہا ہے پھر ایک کمرے میں زیادہ پولنگ بوتھ کیوں رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے امیدوار کنور نوید کو پولنگ اسٹیشن میں داخل نہیں ہونے دیا گیا اس کے علاوہ میڈیا کے نمائندوں کو بھی کئی پولنگ اسٹیشنز میں اندر جانے نہیں دیا گیا۔ الیکشن کمیشن سے اپیل ہے کہ وہ ان تمام معاملات کو دیکھے اور ووٹنمگ کے عمل میں تیزی لانے کی ہدایات جاری کرے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *