ایف بی آئی امریکہ میں داعش کے دہشتگردی کے ممکنہ منصوبے کی تفتیش کر رہی ہے: سی این این

FBI واشنگٹن:گزشہ روز امریکی ٹی وی چینل سی این این نے امریکہ کے قانون نافذ کرنے والے ایک اعلیٰ ادارے کے اہلکاروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ کی وفاقی بیورو برائے تحقیق، ان دنوں امریکہ میں داعش کے ممکنہ دہشتگردی کے منصوبے سے متعلق تفتیش کر رہی ہے۔
قانون نافذ کرنے والے ایک وفاقی ادارے کے اہلکارنے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ لاس اینجلس ایئرپورٹ کو ایک باقاعدہ دھمکی موصول ہوئی تھی، لیکن اس بارے میں اہلکار نے کچھ نہیں بتایا آیا کہ یہ کوئی نئی دھمکی تھی یا داعش سے منسوب کوئی پرانی اطلاع تھی۔
سی این این کے مطابق، اس تفتیش کا آغاز ایک ٹیلی فونک گفتگو کے سنے جانے اور دیگر انٹیلی جینس اطلاعات کے موصول ہونے کے بعد ہوا ہے، ان اطلاعات نے اہلکاروں کو یہ باور کرنے پر مجبور کیا کہ دہشتگردی کا کوئی منصوبہ زیر تکمیل ہو سکتاہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *