سعودی ’بے وفائی‘ پر ایرانی گارڈز کے سربراہ کی شدید تنقید

ali jaafri تہران: ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ’’اِرنا‘‘ کے مطابق، انقلابی گارڈ کے سربراہ نے پیر کے روز سعودی عرب پراسلامی دنیا کے خلاف بے وفائی کا الزام لگایااور سعودی عرب کے رویے کو اسرائیل جیسا بھی قرار دے ڈالا!
نیوز ایجنسی کے مطابق ایران کے جنرل محمد علی جعفری نے کہا، ’’آج، بے وفا سعودی، اسرائیل کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔‘‘
انہوں نے مزید کہاکہ ’’سعودی عرب شرمناک انداز میں اور ذلت آمیز انداز میں بمباری کر رہا ہے اور ایک ایسی قوم کی بڑی تعداد کو قتل کر رہا ہے جو کہ طالمانہ نظام یا عالمی طاقتوں کے خلاف لڑ رہی ہے۔‘‘اپنے اس بیان میں وہ فی الحقیقت یمن کی جانب اشارہ کر رہے تھے، جہاں سعودی قیادت میں اتحادی افواج، حوثی کہلانے والے، ایرانی حمایت یافتہ باغیوں کے خلاف ایک ماہ سے بھی زیادہ عرصے سے فضائی حملوں میں مصروف ہیں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل ایران کے سپریم لیڈر، ان فضائی حملوں کو یمنیوں کی ’’نسل کشی‘‘ کا سعودی منصوبہ بھی قرار دے چکے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *