امریکی وکیل نے اوباما کے مواخذے کیلئے چارج شیٹ تیار کرنا شروع کر دی: رپورٹ

obama_rosegarden بعض تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، امریکی آئین کے ماہر وکیل، مشعل کونیلی نے صدر کے مواخذے کیلئے کچھ آرٹیکل تیار کر لئے ہیں۔
ان میں سے پہلا آرٹیکل دعویٰ کرتا ہے کہ اوباما نے’’ امریکہ کے صدر کا عہدہ وفاداری سے نبھانے اور اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق امریکی آئین کا تحفظ اور دفاع کرنے ‘‘ کے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔اس دعوے کے ساتھ ہی کونیلی نے متعدد مثالیں بھی دی ہیں، جن کے ذریعے انہوں نے ثابت کیا ہے کہ اوباما نے میں تحریف کیلئے اپنی طاقت کا غلط استعمال کیا ہے۔
کونیلی لکھتے ہیں، ’’امریکی آئین کا آرٹیکل 2، سیکشن3یہ پابندی لگاتا ہے کہ امریکی صدر کو یہ خیال رکھنا چاہئے کہ قوانین کا نفاذ ایمانداری سے کیا جاناچاہئے۔ باراک اوباما نے اپنے عہدے کے حلف کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ، غیرقانونی طور پر امریکہ آنے والوں کے خلاف قوانین کے مطابق کارروائی سے انکار کرکے ، شادی کے قانون کے دفاع کا تحفظ کرکے اور وفاقی ووٹنگ قوانین کو لاگو کرکے بار باراس آئینی پابندی کو نظر انداز کیا۔‘‘
ذرائع کا کہنا ہے کہ کونیلی کی یہ چارج شیٹ ایسے انگنت قانونی نکات پر مبنی ہے جو ایوان کو صدر کے مواخذے پر مجبور کر دینے کیلئے کا فی ہوں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *