سلما میری بیٹیوں کیلئے تاریخ کا ایک زندہ سبق ہے: اوباما

selma سلما: امریکی صدر اوباما نے اگلے روز سول رائٹس کے لیجنڈز کی عظمت کو سلام پیش کرنے کیلئے الابما پل پر، جہاں50سال قبل ووٹ کے حق سے محروم افراد نے مظاہرہ کیا تھااور انہیں پولیس نے ایک ’’خونی اتوار‘‘ کے روز پیٹا تھا، ایک علامتی مارچ کیا۔
اس مظاہرے میں صدر کی بیٹیوں، اہلیہ، سابق صدر بش اور دیگر ممتاز شخصیات نے بھی شرکت کی۔
50برس قبل یہاں کئے جانے والے احتجاج کے دوران لوئس نامی ایک شخص کا سرپولیس کے تشدد سے پھٹ گیا تھا۔
اس علامتی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے صدر اوباما نے اپنی 13اور16سالہ بیٹیوں کو اپنے ساتھ سلما لانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا، ’’میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ بالخصوص ساشا اور مالیا کیلئے اس مارچ میں شامل ہونا ایک غیرمعمولی اعزاز کی بات ہے کیونکہ یہاں آنا انہیں ان کے فرائض یاد دلاتا رہے گا۔‘‘

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *