پاکستان پریس کلب انٹر نیشنل کا 9اکتوبر کو احتجاج کا اعلان

پاکستان میں ریاستی اداروں کی طرف سے غیر اعلانیہ سینسر شپ اور صحافیوں پر غداری جیسے سنگین الزامات کے تحت مقدمات کے اندراج کے خلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) کی کال پر پاکستان پریس کلب انٹر نیشنل 9اکتوبر کو پاکستان ہائی کمیشن لندن کے باہر بھر پور احتجاجی مظاہرہ کرے گا۔ انفارمیشن سیکرٹری عرفان الحق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مظاہرے میں پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا کے نمائندے شرکت کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔
اس حوالے سے گزشتہ روز اہم اجلاس زیر صدارت صدر پریس کلب شوکت ڈار منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری پریس کلب فرید قریشی، انفارمیشن سیکرٹری عرفان الحق، فنانس سیکرٹری احسان شاہد چوہدری، ایگزیکٹو ممبران سید مرتضی علی شاہ، اظہر جاوید اور سید کوثر کاظمی نے شرکت کی۔صدر شوکت ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسے جمہوری ملک میں صحافیوں پر ریاستی جبر کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *