وزیراعظم نوازشریف کا بھارتی ہم منصب کوٹیلی فون، زلزلے سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس

nawaz moodiوزیراعظم نوازشریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ٹیلیفونک رابطے میں بھارت کے مختلف علاقوں میں زلزلے سے ہلاکتوں پراظہار افسوس کیا ہے۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ٹیلی فونک رابطے میں  بھارت میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، دونوں رہنماؤں نے خطے میں قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔
وزیراعظم نواز شریف نے نیپال میں زلزلے کی تباہ کاریوں کے بعد بھارت کی جناب سے کی جانے والی امدادی کارروائیوں کی تعریف کی۔
بھارتی وزیراعظم نے وزیراعظم نواز شریف کی نیک خواہشات کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیراعظم کی حوصلہ افزائی قابل تعریف ہے، نریندر مودی نے  کہا کہ خطے کے تمام ممالک کو قدرتی آفات سے نمٹنے کی مشقیں کرنی چاہیئں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *