امریکہ: پیغمبر اسلام ﷺکے خاکے بنانے کے مقابلے کا انعقاد کرنے والوں پر فائرنگ، حملہ آور قتل

04garland-web-facebookJumbo ٹیکساس: گارلینڈ کے مضافاتی مقام ڈیلس کی انتظامیہ کے مطابق، اتوار کی شب، ان 2مسلح افراد کو قتل کر دیا گیا جنہوں نے ایک سکیورٹی اہلکار پر اس وقت فائر کھول دیا تھا جب وہ اس مقام کے باہر کھڑا پہرہ دے رہا تھا جہاں پیغمبر اسلام ﷺ کے خاکے بنانے کے مقابلے کا اہتمام کیا گیا تھا۔
اتوار کی شب، گارلینڈ شہر کی انتظامیہ نے اپنے فیس بک کے صفحہ پر جاری کردہ ایک بیان میں بتایا کہ 2افراد ڈرائیونگ کرتے ہوئے کرٹس کلویل سینٹر پہنچے اور ایک سکیورٹی اہلکار پر فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس افسران نے ان دونوں حملہ آوروں کا پیچھا کیا اور انہیں ہلاک کر دیا۔
تاہم بیان میں یہ نہیں بتایا گیا آیا کہ یہ فائرنگ اس مقابلے کے تناظر میں کی گئی تھی یا اس کا سبب کوئی اور تھا۔بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ زخمی ہونے والے پولس اہلکار کی جان کو اب کوئی خطرہ نہیں ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *