لندن پولیس الطاف حسین کو جلد گرفتار کر لے گی، برطانوی سیاستدان جارج گیلوے

George-Gallowayبرطانیہ کے اہم سیاستدان جارج گیلوے نے کہا ہے کہ لندن پولیس ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو جلد گرفتار کر لے گی۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جارج گیلوے کا کہنا تھا کہ کراچی اور پاکستان میں رہنے والے دوستوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ الطاف حسین کا دور ختم ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ 10سال سے مہم چلا رہے ہیں کہ الطاف حسین کو لندن میں بیٹھ کر کراچی کے حالات خراب کرنے سے روکا جائے، انھوں نے بتایا کہ ان کی زندگی کے چند بہترین دن کراچی میں گزرے ہیں۔ وہ کراچی میں تشدد اور کرپشن برداشت نہیں کر سکتے، انھوں نے مزید کہا کہ سکاٹ لینڈ یارڈ نے انھیں بتایا ہے کہ لندن پولیس الطاف حسین کو گرفتار کرنے کے بہت قریب ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *