ملکی حالات کے پیش نظر فضائی ایمرجنسی نافذ

اسلام آباد: موجودہ حالات کے پیش نظر ملک بھر میں فضائی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ملک بھر میں موجودہ حالات کے پیش نظر فضائی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) سمیت تمام ایئر لائنز کو آگاہ کردیا ہے اور اس کا مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق پورے ملک کی فضائی حدود کمرشل پروازوں کے لیے بند کردی گئی ہیں اور تمام ایئرلائنز کو اپنی شیڈول فلائٹس کو ری شیڈول کرنے کا کہہ دیا گیا ہے اور نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا تاہم کوئی بھی ایئرلائن سول ایوی ایشن کی اجازت کے بغیر نیا شیڈول جاری نہیں کرسکتی جب کہ فضائی آپریشن بحال کرنے کا باضابطہ اعلان سول ایوی ایشن کی جانب سے کیا جائے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *