ہیروئن کے ہاتھ میں شراب کی بوتل کی جگہ گلدستہ۔۔۔

انڈین سینسر بورڈ نے ایک بار پھر ایک اہم کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

اس ہفتے اجے دیو گن اور راکل پریت کی فلم ’دے دے پیار دے‘ ریلیز ہوئی ہے ظاہر ہے ریلیز سے پہلے فلم سینسر بورڈ کے ہتھے چڑھنے کی رسم بھی ادا کی جاتی ہے۔

اس بار سینسر بورڈ نے جسے اب کچھ لوگ سنسکاری بورڈ بھی کہتے ہیں فلم کے ایک گانے میں فلم کی ہیروئن راکل پریت کے ہاتھوں میں شراب کی بوتل کی جگہ گلدستہ دینے کا حکم دیا۔

اب ہیروئن دارو والے گانے میں گلدستے لیکر ناچتی نظر آئے گی۔

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور

عالیہ اور رنبیر برہماستر کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے کے نزدیک آئے

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور حال ہی میں چھٹیوں کے لیے یورپ میں تھے۔ عالیہ اپنی چھٹیوں کی تصاویر پوسٹ کر رہی تھیں اور رنبیر جرمنی میں فلم ’برہمساستر‘ کے لیے پریکٹس میں مصروف تھے۔

اور یہاں میڈیا پیشن گوئی کر رہا تھا کہ یہ دونوں یورپ میں ’اپنی شادی کا ہال‘ ڈھونڈنے گیے ہیں۔

تاہم عالیہ نے ان تمام افواہوں کو مسترد کر دیا۔ ایک ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں عالیہ سے جب اس بارے میں پوچھا گیا تو انکا کہنا تھا ’کچھ بھی۔‘

انھوں نے کہا کہ یہ خبریں غلط ہیں اور وہ صرف چھٹیوں پر تھیں۔ کہا جاتا ہے کہ عالیہ اور رنبیر برہماستر کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے کے نزدیک آئے۔

یہ فلم دسمبر میں ریلیز ہونے والی تھی لیکن ابھی پوسٹ پروڈکشن کا کام پورا نہ ہونے کے سبب ریلیز کو آگے بڑھادیا گیا ہے۔

رنبیر اس بات سے کافی مایوس ہوئے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ فلم سنجو کے بعد دو سال سے انکی کوئی فلم ریلیز نہیں ہوئی ہے جو انکے کریئر کے لیے ٹھیک نہیں۔

کنگنا

کنگنا رناوت نے ریڈ کارپٹ پر چلنے کے لیے اپنا وزن کم کیا ہے

فرانس میں ہونے والے 72 ویں کانز فلم فیسٹیول میں اس سال بالی ووڈ ستاروں کی بھر مار ہوگی۔ پرینکا اور دپیکا سے لیکر ٹی وی اداکارہ حنا خان بھی ریڈ کارپٹ پر نظر آ رہی ہیں۔

اس بار اداکارہ ڈیانا پینٹی بھی اس فیسٹیول کا حصہ بنیں گی۔ ان کے علاوہ دیپکا، سونم کپور، ایشوریہ رائے، کنگنا رناوت اور ان سب سے بڑھ کر ملکہ شیراوت جلوہ افروز ہونگی جو کافی لمبے عرصے سے ریڈ کارپٹ پر چل رہی ہیں۔

یہ تمام ہیروئنز الگ الگ دن ریڈ کارپٹ پر چلیں گی۔

فلموں کی شوٹنگ اور تنازعوں میں مصروف رہنے کے باوجود بھی کنگنا رناوت نے فیسٹیول میں شریک ہونے کے لیے کافی محنت کی ہے اور خاص طور پر ریڈ کارپٹ پر چلنے کے لیے اپنا وزن کم کیا ہے۔

کانز فلم فیسٹیول کی کچھ جھلکیاں

حنا خان

اداکارہ حنا خان پہلی بار کانز فلم فیسٹول کے ریڈ کارپٹ پر نمودار ہوئیں

پرینکا

ہالی وڈ اور بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا بھی ریڈ کارپٹ پر اپنے جلوے بکھیرتے نظر آئیں

دیپکا

دیپیکا پدوکون نے ہر سال کی طرح اس سال بھی لباس کی چوائس کے معاملے میں اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کیا

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *