جھانوی کپور اور کارتک آرین 'دوستانہ 2' میں کاسٹ

بولی وڈ پروڈیوسر اور ہدایت کار کرن جوہر نے سوشل میڈیا پر اعلان کردیا کہ وہ اپنی کامیاب فلم 'دوستانہ' کا سیکوئل بنا رہے ہیں، جس کی مرکزی کاسٹ بھی سامنے آگئی ہے۔

کرن نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ اس فلم میں کارتک آرین اور جھانوی کپور مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

فلم کی ہدایات کرن جوہر نہیں بلکہ ایک نئے ڈائیریکٹر کولن ڈی کنہا دے رہے ہیں، التبہ کرن جوہر اپنی کمپنی دھرما کے بینر تلے اس فلم کو پروڈیوس کریں گے۔

کرن جوہر کی ٹویٹ کے مطابق فلم میں کارتک آرین اور جھانوی کپور تو کاسٹ کرلیے گئے ہیں تاہم ابھی ایک اور کردار کے لیے نئے چہرے کی تلاش جاری ہے اور مداحوں کو انتظار کرنا ہوگا یہ دیکھنے کے لیے کہ اس فلم کےساتھ کونسا نیا اداکار بولی وڈ میں ڈیبیو کرے گا۔

کرن جوہر کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 'میں کافی پرجوش ہوں کہ جھانوی اور کارتک اس فل کا حصہ بنے ہیں، دھرما پروڈکشنز میں یہ کارتک کی پہلی فلم ہے، ہم ایک اور اداکار کو فلم میں کاسٹ کریں گے جس کا اعلان جلد ہوگا'۔

یہ بھی پڑھیں: جھانوی اور سدھارتھ ’دوستانہ 2‘ میں کاسٹ

پروڈیوسر نے دو روز قبل مداحوں کے لیے ایک خاص ٹیزر بھی شیئر کیا تھا، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ جلد کچھ خاص خبر شیئر کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'دوستانہ ہمیشہ ہی میرے لیے ایک خاص ٹائٹل رہا ہے، ہم نے دھرما کمپنی کا آغاز 1980 میں امیتابھ بچن، شتروگن سنہا اور زینت امان کی فلم دوستانہ سے کیا تھا، 40 سال بعد اس سیریز کا ایک اور حصہ سامنے آرہا ہے جس کا یہی نام ہوگا۔

خیال رہے کہ 'دوستانہ' 2008 میں ریلیز ہوئی تھی، اس فلم میں پریانکا چوپڑا، ابھیشیک بچن اور جون ابراہم نے کام کیا تھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *