جمانجی کے تیسرے حصے کا پہلا ٹریلر ریلیز

1995 میں بورڈ گیم سے شروع ہونے والی فلم جمانجی 2 سال قبل نئے دور کے تقاضوں کے مطابق ویڈیو گیم کی شکل میں واپس آئی تھی۔

اور اب اس کے نئے حصے کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

جمانجی : دی نیکسٹ لیول یا جمانجی 3 کا ٹریلر سونی اسٹوڈیو کی جانب سے جاری کیا گیا جس میں 2017 کی فلم کی کاسٹ ڈیوائن جانسن (دی راک)، جیک بلیک، کیون ہارٹ، نک جوناس اور کیرین گیلان ایک بار پھر ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

تاہم اس بار کہانی پہلے سے کافی مختلف ہے مگر مزاح کا رنگ پہلے جیسا ہی ہے۔

ویسے تو گزشتہ فلم کے تمام افراد واپس آرہے ہیں تاکہ جمانجی کی دنیا میں ایک نئی مہم کا آغاز کرسکیں گے اس بار ان کے سامنے چیلنجز پہلے سے زیادہ مشکل ہیں۔

سب سے بڑا ٹوئیسٹ یہ ہے کہ اس بار دی راک کا کردار گزشتہ فلم کے نجوان کی بجائے اس کے دادا ادا کررہے ہیں جبکہ وہ نوجوان پراسرار طور پر کہیں غائب ہوگیا۔

2017 میں اس فلم نے دنیا بھر میں 96 کروڑ ڈالرز سے زائد کا بزنس کیا تھا۔

1995 کی فلم جمانجی 2 بچوں کے گرد گھومتی ہے، جو جومانجی نامی ایک گیم کی وجہ سے اس کی دنیا کا حصہ بن جاتے ہیں اور بڑی مشکل سے اس گیم کو ختم کرنے کے بعد اپنی دنیا میں واپس پہنچتے۔

تاہم 2017 میں فلم کے سیکوئل میں کہانی تبدیل کی گئی ہے، سیکوئل میں 4 نوجوانوں کو ’جمانجی‘ گیم کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے، یہ نوجوان گیم کھیلتے وقت اپنے پسند کے کرداروں کا انتخاب کرتے ہیں۔

تاہم کھیل کا آغاز ہوتے ہی یہ چاروں خود اس ویڈیو گیم کی دنیا جو کہ ایک جنگل ہے میں داخل ہوجاتے اور اپنے پسند کیے کردار کا روپ دھار لیتے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *