ملک کوہرقسم کی دہشگردی سےپاک کرنےکیلئےآپریشن میں تیزی لانےکافیصلہ

raheelوفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لگنے والی اہم بیٹھک میں سیاسی اور عسکری قیادت نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اجلاس میں آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت  ہونے والی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار بھی کیا گیا۔
وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی پر اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور دیگر فوجی وسیاسی قیادت شریک ہوئی، اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئی ڈی پیز کو مرحلہ وار گھروں کو واپس بھجوایا جائے گا۔
اس موقع پر اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کو ہر قسم کی شدت پسندی سے پاک کیا جائے گا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان کی ترقی کیلئے مطلوبہ فنڈز فراہم کرے گی، صوبے میں امن اور استحکام کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانا ہونگے، وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کو پاک چین اقتصادی راہداری کے فوائد حاصل ہوں گے، صوبے میں اقتصادی ترقی استحکام کی بنیاد بنے گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *