نیب جھوٹے کیس بنا کر میری تذلیل کررہا ہے، شہباز شریف

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نیب جھوٹے کیس بنا کر میری تذلیل کررہا ہے۔

احتساب عدالت لاہور میں رمضان شوگر مل کیس کی سماعت ہوئی تو شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ مجھے پانچ منٹ دیے جائیں میں کیس کے فیکٹ کی بات کروں گا، میں عدالت میں خود کچھ حقائق رکھنا چاہتا ہوں۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ میں خطار کار ترین انسان ہوں لیکن میں نے پبلک سروس میں دن رات ایک کیا لیکن نیب من گھڑت جھوٹا اور بے بنیاد کیس بناکر میری تذلیل کررہا ہے، ہم سب نے ایک دن قبر میں جانا ہے، اللہ مجھے سخت ترین سزا دے اگر میں جھوٹ بولوں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہی 2015 میں سندھ نے گنے کی قیمت 181 روپے فی من رکھی ہم نے 180 روپے فی من رکھی، سندھ حکومت نے قیمت 181 سے کم کر کہ 165 روپے فی من کر دی۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *