'پیر سے بوتل کا ڈھکن کھولنے کا چیلنج' اور مہوش حیات کا کرتب

'نے نے' اور 'کی کی' ڈانس چیلنج کے بعد اب سوشل میڈیا پر صرف عام لوگ ہی نہیں نامور شخصیات بھی ایک نئے بوتل کا ڈھکن کھولنے کے چیلنج کے ٹرینڈ کو فالو کررہے ہیں۔

اگر آپ سوشل میڈیا پر فعال ہیں تو آپ نے وائرل ہوتا یہ ٹرینڈ bottlecapchallenge# ضرور دیکھا ہوگا۔

اس ٹرینڈ میں لوگ ایک دوسرے کو پیر کی مدد سے بوتل کا ڈھکن کھولنے کا چیلنج دے رہے ہیں، جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔

اس چیلنج کا آغاز ہوا کہاں سے؟

مارشل آرٹس آرٹسٹ فرابی ڈیولیچن نے چند روز قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں انہوں نے پیر سے بوتل کا ڈھکن کھولنے کا کرتب دکھایا، البتہ انہوں نے اپنے اس کرتب کو farakickschallenge# کا نام دیا۔

ان کے بعد یہ چیلنج کینیڈین ڈیزائنر ایرولسن ہیو نے کیا، جنہوں نے اس چیلنج کو bottlecapchallenge# کا نام دیا۔

انہوں نے اس چیلنج کو اپنے دوست امریکی مارشل آرٹسٹ میکس ہولورے کے ساتھ شیئر کیا، جہوں نے یہ چیلنج اپنا کر اسے اپنے دوستوں تک پہنچایا۔

تاہم سوشل میڈیا پر اس ٹرینڈ کی مقبولیت میں اس وقت اضافہ ہوا، جب ہولی وڈ اداکار جیسن سٹیتھم نے یہ کرتب کرتے ہوئے اپنی ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

جیسن سٹیتھم کو یہ کرتب کرنے کا چیلنج امریکی گلوکار جان میئر نے دیا تھا، جنہوں نے اپنی ویڈیو بھی انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔

اس چیلنج کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ہر کوئی یہ کرتب کرکے اپنی ویڈیو بھی شیئر کرنے کی جنگ میں لگ گیا اور یہی مقابلہ جاری ہوگیا کہ کس نے یہ چیلنج بہتر انداز میں کیا۔

پاکستانی اداکارہ مہوش حیات بھی اس دوڑ میں کسی سے پیچھے نہیں رہیں، انہوں نے بھی یہ چیلنج اپنا کر اس کی زبردست ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی۔

جیسن سٹیتھم کے ساتھ ساتھ ہولی وڈ کے کئی دیگر اداکار بھی اس ٹرینڈ کا حصہ بنے۔

ہونگ کانگ کے اداکار ڈونی ین نے بھی اس چیلنج کو اپنایا لیکن سب سے منفرد انداز میں۔

ہولی وڈ اداکار ریان رونالڈس نے بھی اس چیلنج کو کرنے کی ایک ناکام کوشش کی، جس کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *