چین کی کمیونسٹ پارٹی کے 70 سال، بیجنگ میں شاندار فوجی پریڈ، ہانگ کانگ میں احتجاج

چین کی کمیونسٹ پارٹی کے اقتدار میں 70 سال مکمل ہونے کے موقعے پر منگل کو ملک کے دارالحکومت بیجنگ میں ایک شاندار فوجی پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔

عوامی جمہوریہ چین کی بنیاد ماؤ زے تُنگ نے سنہ 1949 میں رکھی تھی جب ان کی کمیونسٹ پارٹی دوسری جنگِ عظیم کے بعد چھڑنے والی خانہ جنگی میں فاتح بن کر ابھری۔

شی

چینی صدر شی جن پنگ سابق چینی صدور جیانگ زی من اور ہو جنتاؤ کے ہمراہ پریڈ دیکھتے ہوئے

ان کی مخالف جماعت کاؤ من ٹانگ کے سربراہ چینگ کائی شیک شکست کے بعد تائیوان بھاگنے پر مجبور ہوئے اور اس طرح دونوں ممالک کے درمیان ’اصلی چین کونسا ہے‘ کا تنازعہ شروع ہوا۔

چین کا قومی دن ہر سال منایا جاتا ہے لیکن اس بار جوش و خروش کچھ زیادہ ہے جس کی وجہ چین کا عالمی سیاست میں بڑھتا کردار اور اثرورسوخ ہے۔ 10 برس قبل چین ایک عالمی طاقت بننے کی راہ پر تھا اور آج وہ امریکہ کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

دوسری جانب ہانگ کانگ میں اس دن کی مناسبت سے احتجاج ہو رہے ہیں اور پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق ونگ تائی سن کے علاقے میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا ہے۔

ہانگ کانگ کی مرکزی شاہرہ پر مظاہرین میں بےچینی ہے اور مظاہرین جگہ جگہ فٹ پاتھ اکھاڑتے اور اینٹیں اکٹھی کرتے نظر آتے ہیں۔ پولیس کو دیکھ کر اکثر مظاہرین کتوں کی طرح بھونکنا شروع کر دیتے ہیں۔

تاہم مظاہرین کا مرکزی جلوس پرامن طریقے سے جاری ہے اور لوگوں کو گانے گاتے اور نعرے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

بیجنگ میں پریڈ اور ہانگ کانگ میں ہونے والے مظاہروں کی تصویری جھلکیاں

چین

تیانانمن سکوائر پر لاکھوں غبارے چھوڑے گئے

چین

تیانانمن سکوائر میں چین کے جے ایل 2 میزائل کی نمائش کی جا رہی ہے جو کہ آب دوزوں پر نصب کیے جاتے ہیں

چین

یہ ڈی ایف 26 بحری جہاز شکن میزائل ہے جو طیارہ بردار بحری جہازوں کے خلاف استعمال کے لیے بنایا گیا ہے

چین

ایسے لگ رہا تھا کہ پورے چین کی نظریں ان فوجیوں کی ٹانگوں پر ٹکی ہوئی تھیں

چین

یہ ڈرون ’تیز تلوار‘ کہلاتا ہے اور اس کے چمگادڑ کے پروں جیسا ڈیزائن اسے طیارہ بردار بحری جہازوں سے بھی لانچ ہونے کی صلاحیت دیتا ہے

چین

یہ کیا ہے؟ اس بارے میں بی بی سی کے ماہرین بھی شش و پنج میں ہیں۔ کچھ کا خیال ہے کہ یہ ایک زیر آب ڈرون ہے

چین

چین کا جدید ڈی ایف 41 انٹرکانٹینینٹل بیلسٹک میزائل جو کہ دنیا کے کسی بھی کونے تک مار کر سکتا ہے

چین

چینی میزائل لانچرز کا ایک دستہ

شی

صدر شی جن پنگ نے پریڈ شروع ہونے سے پہلے فوجی دستوں کا معائنہ کیا

چین

مقبول سوشل میڈیا ایپ ویبو پر یہ پریڈ آج کا سب سے گرما گرم موضوع ہے

چین

بیجنگ کے شہری سڑکوں پر اپنے فونز اور کیمروں سے پریڈ کے مناظر محفوظ کرتے نظر آئے

چین

اچانک ’دیکھو، دیکھو! طیارے آ گئے‘ کی صدا سنائی دی اور۔۔۔

ہانگ کانگ

ہانگ کانگ کی ایک پبلک بس کے مسافر مظاہرین سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے

ہانگ کانگ

ہانگ کانگ کی سڑکوں پر موجود مظاہرین نے اپنے دفاع کے لیے چھتریاں تھام رکھی ہیں

ہانگ کانگ

ہانگ کانگ کے جھنڈے کا یہ سیاہ اور خون آلود ورژن ان مظاہروں کی علامت بن چکا ہے

ہانگ کانگ

ہانگ کانگ کی مرکزی شاہرہ پر جاری احتجاج کے مناظر

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *