چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے وزیر اعظم اور خورشید شاہ کی ملاقات بے نتیجہ ختم

 sharif_khursheed_shahچیئرمین نیب کی تقرری کے لئے وزیر اعظم نواز شریف اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی ملاقات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئی ہے۔

سید خورشید شاہ نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں چیئرمین نیب کی تقرری کے لئے مختلف ناموں پرغور کیا گیا، ملاقات کے دوران سید خورشید شاہ نے چیئرمین نیب کے لئے جسٹس (ر) میاں محمد اجمل کا نام پیش کیا جبکہ وزیر اعظم کی جانب سے کوئی نیا نام پیش نہیں کیا گیا، وزیر اعظم نے میاں محمد اجمل کے نام پر غور کے لئے خورشید شاہ سے کل تک کا وقت مانگا ہے جس کے بعد اب کل  دونوں رہنماؤں کے درمیان دوبارہ ملاقات ہوگی۔

اس سلسلے میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پہلے بھی کئی بار مختلف ناموں پر مشاورت ہوچکی ہے لیکن اب تک اس پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری 13 ستمبر کو چیرمین نیب کی تقرری کے حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران  حکومت کو خبردار کرچکے ہیں کہ اگر حکومت جلد ازجلد چیرمین نیب کی تقرری نہیں کرتی تو پھر سنگین نتائج بھگتنے کے لئے بھی تیار ہوجائے، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو کوئی نام اچھا لگتا ہے یا نہیں ہمیں اس سے مطلب نہیں ہمیں قانون کو دیکھنا ہے، نیب کی غیر فعالیت سے ظاہر ہوتا ہے کہ کرپش کا خاتمہ حکومت کے ایجنڈے میں شامل نہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *