جسٹس وجیہہ ٹریبونل کا فیصلہ، جہانگیر ترین سمیت متعدد رہنما پارٹی سے خارج

wajeehپاکستان تحریک انصاف کے پارٹی انتخابات کی تحقیقات کے لیے تشکیل دیے گئے انتخابی ٹریبیونل نے پارٹی کے سینیئر رہنماؤں جہانگیر ترین اور نادر خان لغاری کو پارٹی سے خارج کرنے کا حکم دیا ہےجبکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی بنیادی رکنیت منسوخ کردی ہے اور متعدد رہنماوں کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کیے ہیں۔
اس متنازعہ انتخابی ٹریبیونل کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین احمد نے فیصلہ دیا ہے کہ جہانگیر ترین اور نادر خان اب پارٹی کے رکن نہیں رہے۔انہوں نے پرویز خٹک اور عبدالعلیم خان کی بنیادی رکنیت ہی ختم کرتے ہوئے ان کے آئندہ الیکشن میں حصہ نہ لینے کا حکم بھی صادر کیا ہے۔انتخابی ٹریبیونل کے سربراہ نے پی ٹی آئی کےمتعدد رہنماؤں کو پارٹی کے داخلی انتخابات میں دھاندلی کے الزام پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
اس فیصلے پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ ٹریبیونل کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ سینیئر رہنماؤں کی بے عزتی کرے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس وجیہہ الدین کی سربراہی میں قائم اس ٹریبونل کو تحلیل کیا جاچکا ہے، چنانچہ اب اس کے پاس کسی قسم کا کوئی اختیار باقی نہیں رہا ہے ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *