وزیر اعظم نے ’’مکھی ‘‘ والی بات کی وضاحت کر دی

nawaz1
وزیراعظم نوازشریف نے آج قومی اسمبلی اجلاس کے دوران واضح کر دیا کہ کراچی میں مکھی کے مرنے کی بات ہلکے پھلکے انداز میں کی تھی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس بات کی وضاحت میں ایم کیو ایم رہنماؤں کے ساتھ ملاقات میں بھی کر دوں گا۔
وزیراعظم نواز شریف آج سندھ کیلئے وفاق کی تجوری کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گرین لائن بس سندھ کے عوام کیلئے تحفہ ہے اور کے فور منصوبے کیلئے بھی رقم فراہم کردی ہے۔ کراچی کے ترقیاتی پروگرام کیلئے 5 ارب روپے جاری کر چکے ہیں اور مزید فنڈز بھی فراہم کریں گے۔ کراچی کے ترقیاتی بجٹ کا 50 فیصد وفاقی حکومت دے گی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سندھ کےترقیاتی کاموں کیلئے2ارب روپےجاری کرچکےہیں،کراچی سے حیدرآباد موٹروے پرکام کاآغازہوچکا ہے جو 2 سال میں مکمل کر لی جائے گی۔
وزیراعظم نے اپنے خطاب میں مزید کہا ہم پاکستان کووسطی ایشیائی ریاستوں سےملائیں گے، گوادرسےچمن تک ساڑھے600کلومیٹرشاہراہ 2016کےآخر تک مکمل ہوجائےگی جبکہ پشاورسےطورخم اورطورخم سےجلال آباد موٹروےتعمیرکی جائےگی۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری (China-Pak Economic Corridor) کےمغربی روٹ کومکمل کیاجائےگا جس سےبلوچستان کےتمام حصےدیگرحصوں سے منسلک ہوں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *