حنیف عباسی نےسیاست چھوڑنےکا اعلان کر دیا

Hanif Abbasiپاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے ایفیڈرین کوٹہ کیس میں پوری قوم سے معافی مانگتے  ہوئے سیاست چھوڑنے کا اعلا ن کردیا ہے۔

نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے سابق ایم این اے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ وہ ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں ملوث ہونے پر پوری  قوم سے معافی مانگتے ہیں اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہیں، انکا مزید کہنا تھا کہ وہ آئندہ قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔ حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ایفی ڈرین کیس میں ان کے چھوٹے بھائی کو تنگ کیا جا رہا ہے اور ان کے خلاف بیان دینے کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ سابق ایم این اے حنیف عباسی پر محکمہ صحت سے ممنوعہ کیمیکل ایفیڈرین کا خلاف ضابطہ اور کوٹہ حاصل کرنے کا الزام ہے۔ اس  کیس میں ان کے بھائی باسط عباسی اور انکی کمپنی  کے مینیجر احمد بلال سمیت 9 افراد پولیس کی تحویل میں ہیں جبکہ حنیف عباسی متعلقہ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری پر رہا ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *