وفاقی وزرا کا دورۂ کراچی: گرمی سے متاثرہ مریضوں کی عیاد ت

KARACHI: Person affected by the heat stroke brought to local hospital. Government on 24 June declared a state of emergency in Karachi, after a heatwave killed more than 700 people there and left thousands fighting for their lives at hospitals. INP PHOTO by Qaisar Khan

کراچی میں گرمی کی حالیہ لہر سے ہلاکتوں اور لوڈشیڈنگ کے معاملے کی تحقیقات کے لیے وزیر اعظم نے کمیشن تشکیل دے دیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ عبدالقادر بلوچ اور وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے جناح ہسپتال میں گرمی سے متاثرہ مریضوں کی عیادت کے بعد اعلان کیا کہ وزیر اعظم اس معاملے میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں۔ اس موقع پر وفاقی وزرا نے کہا کہ ہم بھی ا س بات کا جائزہ لینے کے لیے آئے ہیں کہ اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کے اسباب کیا تھے۔ یہاں سے واپسی پر ہم اس معاملے پر وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کریں گے۔ عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ وفاقی حکومت اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتوں سے لاتعلق نہیں رہ سکتی۔ اگر اس میں کوئی بھی قصور وار پایا گیا تو اسے معاف نہیں کیا جائے گا۔ کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے کے الیکٹرک کے معاملے پر بھی تحقیقات جاری ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *