پشاور میں مینا بازار دھماکے کا مبینہ ملزم اٹلی میں گرفتار

Pakistani suspect Italy...اٹلی کی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے چھ سال قبل پشاور میں ہونے والے بم دھماکے میں ملوث ایک مشتبہ پاکستانی شخص کو روم سے گرفتار کیا ہے۔ اکتوبر 2009ء میں پشاور کے مینا بازار میں ہونے والے کار بم دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت کم ازکم 134 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور اسے ملکی تاریخ کے بدترین دہشت گرد واقعات میں سے ایک قرار دیا گیا تھا۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس نے مشتبہ شخص کو ایئرپورٹ سے گرفتار کیا۔ پولیس حکام نے دعویٰ کیاہے کہ اس شخص نے ایک مبینہ خودکش بمبار کو پناہ بھی دے رکھی تھی جس نے اٹلی میں دہشت گرد کارروائی کرنا تھی۔ گرفتار کیے گئے شخص کا نام اور دیگر تفصیلات فی الوقت صیغہ راز میں ہیں۔ رواں برس اپریل میں بھی اٹلی کی پولیس نے ایک دہشت گرد نیٹ ورک کا سراغ لگا کر کم ازکم نو افراد کو گرفتار کیا تھا اور حکام کے بقول یہ افراد ویٹی کن میں ممکنہ دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *