میگی نوڈلز پر پابندی، نیسلے اپنی ساکھ بچانے کے لیے کوشاں

maggi noodlesنیسلے کے لیے کام کرنے والے سائنس دان آج کل دن رات میگی نوڈلز کا متبادل تلاش کرنے میں جتے ہوئے ہیں۔اس مہینے میگی نوڈلز پر انڈیا میں پابندی لگا دی گئی تھی۔ میگی نوڈلز نیسلے کی انڈین مارکیٹ کا ایک اہم حصہ تھا۔ نیسلے کو توقع ہے کہ وہ جلد ہی اپنی نئی پروڈکٹ کے ذریعے دوبارہ مارکیٹ میں آ جائیں گے اور اس کے لیے وہ متبادل چیزوں پر کام کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں نیسلے یہ کوشش بھی کر رہی ہے کہ وہ ماہرین کے اعتراضات دور کر کے میگی نوڈلز کو ہی دوبارہ مارکیٹ میں لے آئیں لیکن اس کے لیے انہیں وقت درکار ہوگا۔ نیسلے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ نیسلے جس طرح کا کوالٹی کنٹرول کا نظام رکھتی ہے اس کو سامنے رکھتے ہوئے ان کے لیے اپنی جگہ دوبارہ حاصل کر لینا کوزیادہ دشوار کام نہیں۔ نیسلے نے تین سو بیس کروڑ روپے مالیت کے میگی نوڈلز اس پابندی کے بعد تلف کیے ہیں۔ پابندی کے باوجود نوڈلز کھانے والوں کا چسکا کم نہیں ہو رہا۔ جنوبی دہلی میں دکاندار نوڈلز کے پیکٹ بلیک میں بیچ رہے ہیں، نوڈلز کا دس روپے والے پیکٹ کی قیمت سو روپے تک جا پہنچی ہے۔ میگی جیسے بڑے برانڈ پر پابندی عائد ہونے کے بعد نیسلے کی ساکھ کو ساری دنیا میں زبر دست دھچکا پہنچا ہے۔ کمپنی اپنی ساکھ کو بچانے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *