تحریک انصاف نے پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کو چیلنج کر دیا

LHC-Lahore-High-Courtپاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کولاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے اور ازسرِ نو حلقہ بندیوں کا کام الیکشن کمیشن کے سپرد کرنے کی استدعا کی ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت اپنی مرضی سے نئی حلقہ بندیاں کرنا چاہتی ہے جو آئین کی سراسر خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کو بھی الیکشن کمیشن کے معاملات میں مداخلت قرار دیا گیا ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کو کالعدم قرار دی جائے اور ازسر نو حلقہ بندیوں کا کام الیکشن کمیشن کے سپرد کیا جائے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *