داعش کمانڈر شاہد اللہ شاہد افغانستان میں ہلاک

shahidullahداعش میں شامل ہونے والے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سابق ترجمان شاہد اللہ شاہد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق داعش کے پاکستان (برصغیر) میں دوسرے نمبر کے کمانڈر افغان صوبے ننگر ہار میں ایک میزائل حملے میں نشانہ بنے۔ اطلاعات کے مطابق شاہد اللہ شاہد کے ساتھ 25دیگر ساتھی بھی اس حملے میں  ہلاک ہوگئے ۔ یاد رہے کہ شاہداللہ شاہد ٹی ٹی پی کے ترجمان رہ چکے ہیں اور چندماہ قبل انہوں نے داعش میں شمولیت کا اعلان کیاتھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *