بھکاری کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے

Arrestکویتی پولیس نے ایک ایسے بھکاری کو گرفتار کیا ہے جس کے پاس بھاری بھرکم بینک بیلنس موجود ہے۔ یہ بھکاری کویتی نہیں ہے۔ اسے ایک مسجد کے قریب سے گرفتار کیا گیا اور اس کے بینک اکاؤنٹ میں پانچ لاکھ کویتی دینار کی رقم پائی گئی۔یہ رقم تقریباً 16کروڑ 82 لاکھ 30 ہزار پاکستانی روپے کے مساوی ہے۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق کویتی سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں سیکیورٹی اہلکار معمول کے گشت پر تھے تو انہوں نے ایک شخص کو ایک مسجد کے ساتھ بھیک مانگتے دیکھا۔ وہ لوگوں سے کہہ رہا تھا کہ اس کو پیسے کی اشد ضرورت ہے، اور اس کے پاس سرچھپانے کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے۔ اس کو قانون کی خلاف ورزی پر فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا۔ بعد میں پوچھ گچھ کے دوران اس کے بینک اکاؤنٹ کا انکشاف ہوا۔ اپریل کے مہینے میں کویت نے لوگوں کو ہراساں کرنے پر 22 بھکاریوں کو گرفتارکر کے بعد ملک بدر کردیا تھا۔ پولیس نے ایسے مردوں کو بھی بے نقاب کیا ہے، جو زیادہ سے زیادہ بھیک حاصل کرنے کے لیے عبایا پہن کر بھیک مانگتے ہیں۔ اسی طرح سعودی عرب میں بھی پولیس نے ایک مرد کو پکڑا تھا، جو پچھلے پانچ مہینے سے عورت کا بھیس بدل کر بھیک مانگ رہا تھا۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ بھیک مانگ کر روزانہ 200 سعودی ریال اکٹھے کرلیتا ہے اور جمعہ کے دن اس کی آمدنی میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ سعودی پولیس کے ایک عہدے دار کے مطابق سعودی عرب میں بھکاریوں کی 85 فیصد تعداد کا تعلق تارکین وطن سے ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *