دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی: چودہ شدت پسند ہلاک

Pakistani fighter jets A-5 Fantan fly in formation during the Pakistan Day military parade in Islamabad on March 23, 2008. Embattled Musharraf said that a real democratic era had begun in his country following elections and he would give full support to the new government. Musharraf's opponents trounced his allies in February 18 general elections and the new coalition government appears set for a confrontation after vowing to reinstate judges whom the president sacked during a state of emergency in November 2007. AFP PHOTO/Aamir QURESHI

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں کم ازکم 14 مشتبہ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے منگل کو جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق جیٹ طیاروں کی مدد سے الوڑہ کے علاقے میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں میں ایک اہم شدت پسند کمانڈر کی ہلاکت کا دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے تاہم ابھی تک اس بارے میں کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بم باری کے بعد شدت پسندوں کو اپنے ہلاک ہو جانے والے ساتھیوں کی لاشیں گھسیٹ کر لے جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ آپریشن ضرب عضب کے شروع ہو جانے کے بعد سے اب تک شمالی وزیر ستان کا اکثر علاقہ شدت پسندوں سے پاک کیا جا چکا ہے۔ تاہم فوجی ذرائع کے مطابق افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں اب بھی سیکیورٹی فورسز کو مزاحمت کا سامنا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *