پاکستانی فلم کے ٹریلر نے دھوم مچا دی

Jamaliat 1پاکستانی فلم ’’دیکھ مگر پیار سے‘‘ کی نمائش میں ابھی کچھ وقت باقی ہے لیکن فلم کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی نہ صرف تہلکہ مچا دیا بلکہ نیا ریکارڈ بناتے ہوئے تقریباً 5 لاکھ افراد کو اپنا دیوانہ بنا لیا۔ ٹریلر 12 جولائی کو فلم کے آفیشل فیس بک پیج پر جاری کیا گیا اور صرف دو دن کے اندر، چار لاکھ 67 ہزار افراد نے اسے دیکھا اور پسند کیا۔ پاکستانی سینما کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی فلم کے ٹریلر کو اتنی بڑی تعداد میں دیکھا گیا ہو۔ فلم کی پروموشن کے لئے ذمے داریاں ادا کرنے والی فرم انسا ئیکلومیڈیا کی پبلسسٹ، سحر اقبال نے بتایاکہ’ ’دیگر آنے والی فلموں میں ’موڑ‘ کا ٹریلر 7 جولائی کو ریلیز ہوا جسے دیکھنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے بھی کم رہی جبکہ پاکستانی باکسر حسین شاہ کی زندگی پربننے والی فلم ’شاہ‘ کے ٹریلرکو دو لاکھ پچیس ہزار افراد نے دیکھا حالانکہ شاہ کا ٹریلر یکم جولائی کو ریلیز ہوا تھا۔‘‘ ’’دیکھ مگر پیار سے‘‘ رومینٹک کامیڈی فلم ہے جس میں عمیمہ ملک کے مدمقابل ہیرو سکندر رضوی ہوں گے۔ سکندر رضوی کی یہ پہلی فلم ہے۔ شائنی ٹوائے گنز کے بینرتلے علی مرتضیٰ کی پروڈیوس کردہ’ ’دیکھ مگرپیار سے‘‘ کی ڈائریکشن کی ذمہ داریاں اسد الحق نے ادا کی ہیں۔ فلم 14 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *