توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے570ارب سے تجاوز کر گئے

asifبجلی کی پیداواری کمپنیوں کے گردشی قرضے ایک بار پھر 570 ارب روپے سے تجاوز کر گئے ہیں۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سرکاری اور نجی شعبوں پر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے 570 ارب روپے کے واجبات ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت نے مئی 2013 میں حکومت میں آنے کے بعد جون 2014 تک توانائی سیکٹر کے 480 ارب روپے کے گردشی قرضہ ادا کرکے بجلی کی پیداوار میں اضافے کا دعویٰ کیا تھا مگر ایک سال میں ہی گردشی قرضہ گزشتہ ادائیگی سے بھی زیادہ ہو گیا ہے۔
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری اداروں نے 136ارب روپے، نجی شعبے نے 433 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نیٹ ہائیڈل منافع کی مد میں واپڈا نے خیبر پختونخوا حکومت کو ایک ارب 70 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں، کے پی کے حکومت کو گزشتہ مالی سال کے دوران 7 ارب 90 کروڑ روپے ادا کیے گئے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *