تحریک انصاف اور متحدہ مجھے ہٹانا چاہتی ہیں تو اعتراض نہیں،خورشید شاہ

khurshid shahاسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم مل کر مجھے ہٹانا چاہتی ہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے یہ ان کا جمہوری حق ہے دستخط کرکے دے دیں ،حکومت نے تاحال چیئرمین نیب کے معاملے پر رابطہ نہیں کیا ہے ۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم مل کر ہٹانا چاہتے ہیں تو دستخط کروا کر درخواست دیدیں ۔ اپوزیشن میں بیٹھنے والوں اور ایسے ارکان جو نہ حکومت میں ہیں نہ اپوزیشن میں سب کی تعداد 56بنتی ہے انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کے حوالے سے حکومت کی جانب سے رابطے کا انتظار ہے جو ابھی تک نہیں ہوا ہے ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *