لیز نے یوم آزادی پر بھارتی پرچم بنا دیا

lays-indiaحب الوطنی کے جذبے کے اظہار کے لیے ’لیز پاکستان ‘ نے اس سال یوم آزادی کے لئے ایک پیکنگ تھیم بنایا لیکن لیز انتظامیہ کو معلوم نہیں تھا کہ ان کے برانڈکو اس اقدام کی بنا پر پاکستانی کی بجائے ’را لیز‘ قرار دے کر ایک حماقت کہہ دیا جائے گا۔ بی بی ڈی او پاکستان کی جانب سے دیے گئے آئیڈیے کے مطابق لیز کی اس پیکنگ پر سبز پس منظر بنایا گیا ہے اورلینڈ اسکیپ میں تینوں فلیورز کی دلکش منظر کی گئی ہے۔ بدقسمتی سے فرنچ لیز کے فلیور کو ظاہر کرنے والے رنگ بھارت کے پر چم سے مشابہہ ہو گئے۔ اس کے بعد یہ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئیں اور لیز کی اس حرکت پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔ لوگوں نے اسے لیز کے برانڈ کی ناکامی قرار دیا۔ بی بی ڈی او کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ’پیکنگ کو صرف سبز اور سفید دو رنگوں میں نہیں ڈھالا جا سکتاورنہ مختلف فلیورز کی شناخت کو برقرار نہیں رکھا جاسکے گا‘۔انہوں نے کہا کہ یہ برانڈ کی جانب سے اٹھایا گیا ایک قابل تعریف اقدام ہے کہ انہوں نے وطن عزیز سے محبت کے جذبے کے فروغ کی کوشش کی ۔
خیال رہے کہ دوسرے برانڈ اولپر ملک اور کیڈبری ملک وغیرہ اس قبل بھی عید اوررمضان سے متعلق پیک بناتے رہے ہیں مگر یہ پہلا موقعLays-14th-Aug-Packs1-1024x499 ہے کہ کوئی برانڈ یوم آزادی پر خصوصی پیک تیار کر رہا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *