گائے بھینسوں کو بھی نمبر پلیٹس لگ گئیں

oic1پنجاب حکومت نے گائے بھینسوں کو نمبر پلٹیں لگانے کا فیصلہ کرلیاہے جو نا تو اتریں گی اور نہ ہیں مٹیں گی اس طرح حکومت نے مویشی چوروں کو شدیدپریشانی میں مبتلا کر دیاہے ۔
پنجاب حکومت کا اس اقدام سے مقصد گائے بھینسوں کی چوری کے واقعات کی روکےتھام ہے ۔ ماضی میں سابق صدر آصف زرداری نے جانوروں کی رجسٹریشن کے حوالے سے منصوبہ بنایا لیکن اسے عملی جامہ نہ پہنایا جا سکا اور اب پنجاب حکومت نے یہ کر دکھایا ہے۔

گائے بھینسوں کویہ نمبرپلیٹس کانوں میں لگائی جا رہی ہیں۔  محکمہ لائیو سٹاک نے اس منصوبے کام شروع کرتے ہوئے درجنوں جانوروں کو ان کے ٹیگ لگا دئیے جبکہ پہلے مرحلے میں 20لاکھ گائے بھینسوں کو رجسٹرڈ کر لیا جائے گا ۔ گوالے خوش ہیں کہ اب ان کے جانور چور نہیں لے جا سکیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس سے جانور وں کی تعداد جاننے میں بھی بہت مدد ملے گی پہلے یہ کام صرف بڑےoic 2 بڑے فارموں تک محدود تھا اب اسے نچلی سطح پر لا رہے ہیں۔ گائے بھینسوں کی رجسٹریشن کے عمل کا دائرہ دیگر جانوروں تک بھی بڑھایا جائے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *