مصباح الحق بہترین ٹیسٹ کپتان ہیں: برطانوی اخبار

khel cricketبرطانوی اخبار دی ٹیلی گراف نے 2015ء کے لیے دنیا کے بہترین کپتانوں کی ایک فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست کے مطابق پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کو بہترین ٹیسٹ کپتان قرار دیا گیا ہے۔ اس فہرست میں نیوزی لینڈ کے برینڈن میکلم کا دوسرا اور سری لنکا کے اینجلو میتھیوز کا تیسرا نمبر ہے۔ برطانوی اخباردی ٹیلیگراف نے 2015 کے لیے ٹیسٹ میچوں کے بہترین کپتانوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستانی کپتان مصباح الحق کو پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ اخبار کے مطابق مصباح الحق نے 2010 میں اس وقت پاکستانی ٹیم کی قیادت سنبھالی جب ٹیم مشکلات کا شکار تھی اور قومی ٹیم کے اہم کھلاڑی میچ فکسنگ کی وجہ سے پابندی کا شکار تھے۔ برطانوی اخبار کی فہرست میں نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میکلم، سری لنکن قائد اینجلو میتھیوز، بنگلا دیش کے مشفق الرحیم، انگلینڈ کے السٹر کک، جنوبی افریقا کے کپتان ہاشم آملہ، بھارت کے ویرات کوہلی، آسٹریلیا کے مائیکل کلارک اور ویسٹ انڈیز کے قائد دنیش رامدین کو بالترتیب دوسرے سے نویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *