متحدہ کے مرکز نائن زیرو پررینجرز چھا پے کی متضاد اطلاعات

rangers نجی ٹی وی کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزنائن زیرو پر رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق رینجرز کی بھاری نفری اچانک نائن زیرو پہنچ گئی اور خورشید میموریل حال میں داخل ہو کر کاروائی کر رہی ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق رینجرز کی نائن زیرو آمد کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے تصدیق کی ہے کہ رینجرز اہلکار خورشید میموریل ہال پہنچ گئے ہیں۔فاروق ستار نے رینجرز کے نائن زیرو پر چھاپے کے حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز کی نائن زیرو آمد کا مقصد نہیں پتہ ہے ۔انہوں نے وزیر اعظم سے رینجرز کے اس طرز عمل کا شکوہ بھی کیا ہے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز نے پھر چھاپا مارا ہے ۔

ایم کیو ایم کے ایک اور رہنما واسع جلیل نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ یہ نائن زیرو پر رینجرز کا تیسرا چھاپہ ہے ۔رابطی کمیٹی پریس کانفرس کر رہی تھی کہ رینجرز اہلکار اندر گھس آئے۔

دوسری جانب محتاط ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز معمول کی پیٹرولنگ پر تھے ۔ چھاپے کی خبر بے بنیاد ہے ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *