متحدہ رہنما رشیدگوڈیل کی حالت خطرے سے باہر

rasheed godelقاتلانہ حملے میں زخمی متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رشید گوڈیل کا طبی معائنہ مکمل ہوگیا اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال کے مطابق زخمی رشید گوڈیل کی حالت تیزی سے بہتر ہورہی ہے جب کہ ڈاکٹروں کی ٹیم نے آج صبح ان کا تفصیلی معائنہ بھی کیا اور وہ اب سرگوشی کی صورت میں بات بھی کرتے ہیں تاہم ڈاکٹروں کی ٹیم ہی فیصلہ کرے گی کہ وہ پولیس کو بیان دے سکتے ہیں یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ رشید گوڈیل کے سینےکا ایکسرا، بلڈ ٹیسٹ سمیت مختلف ٹیسٹ کے نتائج دیکھ کروارڈ منتقل کیا جائے گا اور امید ہے کہ انہیں آئندہ ایک دو روز میں وارڈ منتقل کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ رشید گوڈیل 18 اگست کو کراچی کے علاقے بہادرآباد میں اپنی رہائش گاہ کے قریب قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *