رشید گوڈیل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت:متحدہ کے2کارکن گرفتار

rasheed godel رشید گوڈیل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایم کیو ایم کے 2کارکنان کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے میں ملوث ملزمان طارق اور جنید کو حراست میں لیا گیا ہے اور ان دونوں ملزموں کا تعلق متحدہ سے ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کہ ایم کیوایم کے رہنما رشید گوڈیل اپنی اہلیہ کے ہمراہ ڈیفنس سے حیدر آباد آ رہے تھے۔بہادرآباد پہنچتے ہی ان پر فائرنگ کر دی گئی تھی جس سے ان کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا تھا،تاہم رشید گوڈیل کی اہلیہ محفوظ رہی تھیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *