شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کا حملہ، 4 افراد ہلاک

droneشمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں4 افراد ہلاک ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل امریکی جاسوس طیارے کے ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ذرائع کےمطابق امریکی جاسوس طیارے نے کروندا کے مقام پر ایک مکان پر دو میزائل داغے جس سے مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے جاسوس طیارے نے علاقےمیں نچلی پروازیں کیں جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *