پاکستان کے خلاف سرگرم جہادی تنظیموں کی کوئی حیثیت نہیں:سراج الحق

sirajulhaq امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ  پاکستان کے خلاف سرگرم عمل نام نہاد جہادی تنظیموں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔چارسدہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا اسرائیل سے اتحاد پاکستان کے خلاف ہے۔ مشرقی ومغربی بارڈرپربھارت نے 70 سے زیادہ حملے کئے۔ بھارتی جارحیت سے خطے کو خطرات لاحق ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی رنگ ونسل اور تمدن زبان کی بنیاد پرملک میں تقسیم کے خلاف ہے۔ کراچی آپریشن کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

افغانستان اور پاکستان آپس میں پراکسی وار کا خاتمہ کریں اور آپس کے تعلقات کو بہتر بنائیں، امید ہے کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے دورہ افغانستان سے پاک افغان تعلقات میں بہتری آئے گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *