وزیراعظم نے منیٰ میں پاکستانی حجاج کرام کی گمشدگی کا نوٹس لے لیا

nawaz sharifوزیراعظم نواز شریف نے سعودی عرب میں لاپتہ ہونے والے پاکستانی حجاج کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی تلاش کے لئے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

سعودی عرب میں لاپتہ ہونے والے حجاج کا وزیراعظم نواز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے حکام کو ہدایت کی ہے کہ لاپتہ حجاج کو اہلخانہ سے ملانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ وزیراعظم نے ڈی جی حج کو بھی ٹیلی فون کیا اور ہدایت کی کہ تمام دستیاب وسائل استعمال کرتے ہوئے لاپتہ پاکستانی حجاج کی تلاش یقینی بنائی جائے جب کہ وزیراعظم نواز شریف نے پاکستانی سفارت خانے کو بھی ہدایت کی کہ لاپتہ حجاج کی تلاش کے لئے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اور انہیں اہل خانہ سے ملانے کے لئے ہر سطح پر رابطے کئے جائیں۔

واضح رہے کہ سانحہ منیٰ میں بھگدڑ مچنے سے اب تک 769 حجاج کرام  شہید ہوچکے ہیں اور 930 سے زائد زخمی ہیں جب کہ 19 پاکستانیوں کی شہادت کی بھی  تصدیق ہوچکی ہے اور309 اب بھی لاپتہ ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *