بالی ووڈکی مقبول اداکارہ ریکھا 61برس کی ہوگئیں

rekhaبالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ ریکھا آج 61 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔70 کی دہائی میں فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی، ریکھا، ابتدا میں اپنے کم رنگ کی وجہ سے لوگوں کے طنز کا نشانہ بنتی رہی،لیکن پھر یہی ریکھا،گلیمرس لیڈی کہلائی اور لاکھوں کی دلوں کی ملکہ بنی۔ریکھانے اپنی شاندار اداکاری سے فلم انڈسٹری اور لوگں کے دلوں پر راج کیا۔ریکھا نے تقریباً تمام ہی بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کیا،لیکن امیتابھ بچن کے ساتھ اْن کی جوڑی سب سے زیادہ مقبول ہوئی۔ اسٹائل اور فیشن میں ریکھا کا انداز آج بھی سب سے الگ ہے۔اپنے چالیس سال سے زائد طویل کیرئیر میں ریکھا نے 180سے زائد فلموں میں کام کیا، کئی ایوارڈز اپنے نام کئے۔ 2010 میں انہیں پدما شری ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *