بلوچستان کے ہر حصے کی حفاظت کریں گے، چوہدری نثار

Nisarوفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی کے ساتھ ساتھ اس کے ہر حصے کی حفاظت کریں گے اور دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دیں گے۔لورالائی میں فرنٹئیر کور (ایف سی) کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بلوچستان کا مستقبل ایک ہے،پاکستان کی سلامتی اور امن بلوچستان سے جڑی ہوئی ہے۔وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کو امن کو گہوارہ بنایا جائے گا۔بلوچستان کے حوالے سے انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ خطہ قدرتی معدنیات سے مالامال ہے، اس لیے دنیا کے بہت سے ممالک کی نظریں اس خطے پرہیں، مگر یہ خطہ بلوچ عوام، پاکستان اور مسلمانوں کا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فساد برپا کرنے والے لوگوں کے پیچھے بیرونی طاقتیں ہیں۔دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف پاکستان کی نہیں اسلام کی جنگ ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *