نیٹو سپلائی کے خلاف پی ٹی آئی کادھرنا منسوخ

Imranپا کستا ن تحریک انصا ف اور اتحا دی جما عتوں نے 20نو مبر کو ڈرون حملوں کیخلاف اورنیٹو افواج کیلئے سپلائی روکنے والا دھرنا ملتوی کردیا ہے۔

یہ دھرنا بیس نومبر کو ہونا تھا۔

اتوار کو پاکستان تحریکِ انصاف اور اتحادی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس جماعتِ اسلامی کے مرکزی دفتر میں ہوا۔

اجلا س کے بعد مشترکہ پریس کا نفرنس سے جما عت اسلا می کے سیکرٹری جنرل شبیر احمد خا ن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کے راولپنڈی سا نحہ کی وجہ سے دھرنا ملتوی کیا گیا ہے۔

شبیر احمد خان نے کہا کہ چوبیس گھنٹوں کے اندر اگلی تا ریخ کا اعلا ن کیا جا ئے گا۔

اس سے قبل تحریکِ انصاف کےسربراہ عمران خان نے خیبرپختونخواہ سے گزرنے والے نیٹو سپلائی کے ٹرکوں کو روکنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے یہ اعلان عین پاکستانی حکومت اور تحریکِ طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) کے امن مذاکرات سے قبل امریکی ڈرون حملے میں ٹی ٹی پی کے مرکزی رہنما حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کےبعد کیا تھا۔ عمران خان سمیت اکثر پاکستانی سیاسی رہنماؤں اور خود عوام کی بھی یہ رائے تھی کہ یہ حملہ امن مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *