سابق وفاقی وزیر یار محمد رند تحریک انصاف میں شامل

tehreek insafتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خا ن نے کہا ہے کہ سردار یارمحمد رند کاتحریک انصاف میں شمولیت پر شکریہ اداکرتاہوں،جبکہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر سردار خان یارمحمد رند نے کہا ہے کہ نئے سفر کاا?غاز کررہا ہوں،عمران خان صاحب جب آئیں گے تو میراقبیلہ تحریک انصاف میں شامل ہوجائے گا میں نےدوسال کی سوچ بچار کے بعدتحریک انصاف میں شمولیت کافیصلہ کیا۔اسلام آباد میں سردار یارمحمد رند کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا مزیدکہنا تھا کہ بلوچستان کے لوگوں پر ظلم کی انتہاہے ،اندرون سندھ اور بلوچستان سب سے پسماندہ علاقے ہیں. بلوچستان میں بلدیاتی نظام نہیں آنے دیاجاتا،1991 کے معاہدے کے تحت بلوچستان کو پانی نہیں ملا۔ بلوچستان کے وسائل بلوچستان کے لوگوں کو نہیں مل رہے، بلوچستان میں انتخابات نہیں صرف کارروائی ہوئی،لوگوں کو خوشحالی دینی ہے تو انہیں اختیارات دیناہوں گے۔چیئرمین تحریک انصاف کا مزید کہنا تھاکہ لوگوں کو خوشحالی دینے کے لیے انہیں با اختیار بنانا ہوتاہے۔رقم اور وسائل کی نچلی سطح پر منتقلی تک ترقی نہیں ہوگی،۔خیبرپختونخوا میں گاوں کی سطح تک براہ راست فنڈنگ ہورہی ہے۔ایم پی اے ، ایم این اے ایز کو فنڈ دینا ٹھیک نہیں۔پاکستان میں عدل ہے نہ انصاف۔یارمحمد رند نے اس سےقبل پریس کانفرنس میں کہا کہ بلوچستان اس وقت حالت جنگ میں ہے۔آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف بلوچستان میں مضبوط جماعت بن کر نکلے گی،ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ الیکشن ہارنے پر 4 سال عدالت میں میری اپیل چلتی رہی۔میرے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے،خان صاحب،ہمیں ظالموں سے تحفظ چاہیے،سندھی آپ کا ساتھ دینگے۔سندھ والے زرداری حکومت سے بیزار ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *