عمران کا 22 دسمبر کو مہنگائی کیخلاف احتجاج کا اعلان

imranپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے معیشت کی بحالی کے پیکج پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سے مہنگائی میں اضافہ ہو گا انہوں نے مہنگائی کے خلاف بھر پور احتجاج کرنے کا بھی اعلان کیا۔

لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ نئی ٹیکس اصلاحات سے امیر امیر تر جبکہ غریب غریب تر ہو جائے گا اور مڈل کلاس ختم ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بائیس دسمبر کو لاہور میں مہنگائی کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔

عمران خان نےکہا کہ ایک اور ڈرون حملے کے بعد ثابت ہو گیا کہ مسلم لیگ ن کو اقتدار دلوانا درحقیقت عالمی ایجنڈا تھا۔

عمران خان نے دعویٰ کیا کہ وہ امریکا یا فوج کا سہارا لے کر حکومت میں نہیں آئیں گے۔

دوسری جانب پشاور کے حیات آباد ٹول پلازہ میں تحریک انصاف کا نیٹو سپلائی کے خلاف دھرنا آج کے لیے اختتام پذیر ہو گیا ۔

اس سے قبل پاکستان کے قبائلی علاقوں میں امریکی ڈرون حملوں کے ردعمل میں نیٹو کو سپلائی روکنے کے لیے پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کا احتجاجی دھرنا آج ساتویں دن بھی ہوا تھا.

پشاور کے علاقے حیات آباد میں اس دھرنے میں پی ٹی آئی کے ارکان صوبائی اسمبلی کے علاوہ سکولوں کے طالبعلم بھی شریک ہوے تھے

اس موقع پر تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی محمود جان نے بتایا کہ آج کے دھرنے میں قبائلی عمائدین بھی شریک ہوں گے اور گذشتہ روز شمالی وزیرستان میں ہونے والے ڈرون حملے کے خلاف بھی احتجاج کیا جائے گا۔

احتجاجی کیمپ میں شریک تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے کہا کہ نیٹو کو کسی صورت اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنےدیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم امریکا سے دشمنی نہیں چاہتے۔ ساٹھ لاکھ قبائلیوں کا تمدن تباہ ہورہاہے اور اب بلوچستان کےعوام بھی نیٹوسپلائی بندکرنےکاکہہ رہےہیں'

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *