منشیات سمگل کرنے کے الزام میں سعودی شہزادہ چارساتھیوں سمیت گرفتار

drugsایک سعودی شہزادے سمیت پانچ افراد کو منشیات کی بہت بڑی مقدارسعودی عرب سمگل کرنے کے الزام میں بیروت ائیرپورٹ پرگرفتارکرلیاگیا، لبنان کے سیکیورٹی عہدیداروں نے بتایا ہے کہ ایک سعودی شہزادے عبدالمحسن بن ولید بن عبدالعزیزاور اس کے چار ساتھیوں کو پیر کے دن بیروت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اس وقت گرفتار کرلیا گیا جب انھوں نے بہت بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کی۔ سعودی شہزادہ اپنے پرائیویٹ ہوائی جہاز سے بیروت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا اور اپنے چار ساتھیوں کے ہمراہ اس وقت گرفتار کرلیا گیا جب اس کے چالیس صندوقوں میں کوکین اورخطرناک نشہ آور گولیاں ملیں،سعودی شہزادہ اس جہاز پرریاض جانا چاہتا تھا،ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ لبنان میں پکڑی جانے والی منشیات کی سب سے بڑی مقدارہے،سعودی شہزادے سے دوٹن کپٹاگان گولیاں ملی ہیں،یہ نشہ آور گولیاں ہیں جن کے کھانے کے بعد انسان کو بھوک اور پیاس کا احساس نہیں رہتا، نیند ختم ہوجاتی ہے اور اس کواپنے اندر بہت زیادہ طاقت کا احساس ہونے لگتا ہے،کپٹاگان گولیاں عام طورپرشام میں لڑنے والے جنگجو استعمال کرتے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *