سکاٹ لینڈ:ہیلی کاپٹر شراب خانے سے ٹکرا گیا ، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

heliسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں پولیس کا ہیلی کاپٹر ایک شراب خانے کی چھت پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے جب کہ ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں ’دا کلوتھا‘ نامی شراب خانے میں شائقین کی ایک بڑی تعداد میوزک شو سننے میں مصروف تھی کہ پولیس کا ہیلی کاپٹر شراب خانے کی چھت سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کے باعث شراب کھانے کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد اندر ہی پھنس گئے۔ حکام نے ابھی تک کسی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی تاہم حادثہ کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہاہے۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں 3 افراد سوار تھے جب کہ شراب خانے میں تقریبا 120 افراد موجود تھے، ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق فی الحال صرف اس بات کی تصدیق کی جا سکتی ہے کہ شراب خانے کی چھت سے ٹکرا کر ہیلی کاپٹر تباہ ہوا۔ واقعہ کی مکمل تحقیقات کے بعد ہی مزید کچھ کہا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب گلاسگو کے فرسٹ منسٹر ایلکس سیلمنڈ کا کہنا تھا کہ اس طرح کے بڑے حادثے کے نتیجے میں ہمیں ہلاکتوں کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *