بلدیاتی انتخابات:پنجاب میں ن، سندھ میں تیر نے میدان مار لیا

lbپنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج کا سلسلہ جاری، پنجاب میں ن لیگ ایک ہزار ایک سو چار سیٹیں جیت کر آگے جبکہ سندھ میں پیپلزپارٹی نے 772 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرلی۔پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں نو سو پندرہ آزاد امیدواروں نے بھی میدان مار لیا، تحریک انصاف دو سو چھپن اور پیپلز پارٹی سو نشستیں حاصل کر سکی۔اوکاڑہ سے ن لیگ ایک سو سینتیس، آزاد بانوے، تحریک انصاف اکیس اورپیپلز پارٹی بیس سیٹیں جیت گئی۔ قصور میں ن لیگ نے ایک سو ستائیس آزاد امیدواروں نے اناسی اور تحریک انصاف نے پچاس سیٹیں جیتیں۔گجرات میں ن لیگ 93 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، 51 پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔ 35 نشستوں پر ق لیگ کامیاب رہی، بہاولنگر میں آزاد امیدواروں نے ایک سو باسٹھ نشستیں حاصل کیں۔چکوال میں مسلم لیگ (ن) نے 60 نشستیں حاصل کیں، کامیاب آزاد امیدواروں کی تعداد 56 ہے، پی ٹی آئی 13 نشستیں جیت گئی۔بھکر میں ن لیگ ستائیس پر کامیاب رہی، چھتیس سیٹیں آزاد امیدوار لے اڑے۔پیپلز پارٹی نے ایک سیٹ پر کامیابی حاصل کی۔وہاڑی میں ن لیگ چون نشستیں لے گئی، اکیاسی پر آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے۔ تحریک انصاف کو ستائیس اور پیپلز پارٹی کو تین سیٹیں ملیں۔لودھراں میں ن لیگ نے اکہتر، آزاد امیدواروں نے بیالیس اور تحریک انصاف نے تیرہ سیٹیں جیتیں۔ ننکانہ صاحب میں ن لیگ نے باسٹھ، آزاد امیدواروں نے باسٹھ، تحریک انصاف نے بیس اور پیپلز پارٹی نے دو سیٹیں حاصل کیں۔پاکپتن میں تمام یونین کونسلز کے نتائج آ گئے، ن لیگ نے اکسٹھ، آزاد امیدواروں نے باون، تحریک انصاف نے اکیس اور عوامی تحریک نے ایک سیٹ پر کامیابی حاصل کی۔
سکھر میں تیر کو کوئی نہ پکڑ پایا، پیپلزپارٹی نے 91 نشستیں جیتیں جبکہ 13 نشستیں آزاد امیدواروں کے نام رہیں۔ ایم کیو ایم اور فنکشنل لیگ کو چار چار نشستیں ملیں۔لاڑکانہ میں بھی پیپلزپارٹی 139 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی، آزاد امیدوار صرف 16 سیٹیں حاصل کر سکے۔ فنکشنل لیگ اور جے یو آئی (ف) نے ایک ایک سیٹ حاصل کی۔خیرپور میں پیپلزپارٹی نے 150 نشستیں حاصل کر کے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، فنکشنل لیگ نے 72 نشستیں حاصل کیں، جے یو آئی ف کو صرف ایک نشست مل سکی جبکہ 19 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔جیکب آباد میں بھی پیپلزپارٹی 81 سیٹوں کے ساتھ سب سے آگے رہی، آزاد امیدواروں نے 10، جے یو آئی(ف) چار اور مسلم لیگ ن صرف ایک سیٹ پر کامیاب ہوئی۔کشمور میں پیپلزپارٹی نے 64 سیٹیں حاصل کیں، 41 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے، جے یو آئی ف کے حصے میں 2 اور پیپلزپارٹی ورکر کو ایک سیٹ ملی۔گھوٹکی میں پیپلزپارٹی 111 سیٹوں پر کامیاب رہی، 35 آزاد امیدوار جیتے، فنکشنل لیگ کو 11 اور تحریک انصاف کو 5 سیٹیں ملیں۔قمبر شہداد کوٹ میں بھی پیپلزپارتی کو 111 سیٹیں ملیں، 38 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *