شعیب ملک ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر

shuaib malik پانچ سال بعد پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے والے مشہور آل راونڈر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ٹیسٹ کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے.شعیب ملک نے ریٹائرمنٹ کی وجوہات کو ذاتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرے لیے میری فیملی سب سے پہلے ہے اور اسی وجہ سے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو رہا ہوں۔
اگست 2001 میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے شعیب ملک کو ٹیسٹ ٹیم میں مستقل جگہ کے حصول میں انہیں دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور اپنے 14 سالہ ٹیسٹ کیریئر میں وہ محض 34 ٹیسٹ میچ ہی کھیل سکے۔
2010 میں انہیں قومی ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا تھا جس کے بعد سے انہیں ٹیم میں جگہ بنانے میں مستقل جدوجہد کا سامنا کرنا پڑا تاہم رواں سال مستقل شاندار کارکردگی کے بعد انہیں انگلینڈ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ہونے والی سیریز کیلئے ٹیم کا حصہ بنا لیا گیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *