جنوبی افریقہ کو پہلے ٹیسٹ میں شکست

indiaہندوستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف چار میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں 108 رنز سے کامیابی حاصل کرکے 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ہندوستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ موہالی میں کھیلا گیا،اسپنرز کے لیے سازگار وکٹ پر دونوں ٹیمیں بڑا اسکور ترتیب دینے میں ناکام رہیں اور میچ تیسرے روز ہی نتیجہ خیز ثابت ہوگیا۔
ہندوستان کی ٹیم نے دوسرے روز کے اسکور دو وکٹوں پر 125 رنز سے اپنی اننگز شروع کی تو انھیں جنوبی افریقہ پر مجموعی طور پر 142 رنز کی برتری حاصل تھی لیکن عمران طاہر کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت پوجارا اور کپتان ویرات کوہلی لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے ، پوجارا 77 رنز جبکہ کوہلی 29 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔
ہندوستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 200 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، پوجارا 77 اور مرلی وجے 47 رنز بناکر نمایاں رہے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے عمران طاہر اور ہارمر نے چار چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ فلینڈر اور وین زیل کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئیں۔فاسٹ باﺅلر ڈیل اسٹین انجری کے باعث باﺅلنگ کے لیے میدان میں نہیں آسکے۔
217 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 109 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، وین زیل 36، ایلگر 16 اور ہارمر کے 11 رنز کے سوا کوئی کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور نہیں کرپایا۔ہندوستان کے آل راﺅنڈر رویندر جڈیجا نے پانچ، ایشون نے تین ، مشرا اور ورون ارون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اسے قبل میچ کے آغاز پر ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 201 رنز بنائے تھے جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم 184 رنز بناسکی تھی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *